آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنی شادی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جو دل بعد میں ٹوٹنے تھے وہ آج ٹوٹ گئے ایسا تو ہوتا ہے۔ انہوں نے سب کرکٹرز کی شادی ایک ساتھ ہونے کو اتفاق قرار دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ میں تو آسٹریلیا جانے والا تھا لیکن شادی ہوگئی۔ شادی کی بہت زیادہ خوشی ہے، سب کچھ بہت جلدی ہوا، جس کا انہیں بھی اندازہ نہیں تھا۔
نائب کپتان نے مزید کہا کہ کرکٹرز نے مل کر ایک ساتھ شادی کا کوئی پلان نہیں بنایا تھا، حارث اور ان کا شادی کو کوئی پلان نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین اور شان مسعود کا شادی کا پلان پہلے سے تھا، حارث رؤف کی انجری ہوئی اس کو وقت ملا اور شادی کرلی۔
شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے بھی انجری ہوئی، میں تو آسٹریلیا جانے والا تھا لیکن شادی ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق سے ابھی سسر والا سین نہیں ہے، کوچ والا ہی تعلق ہے وہ ڈانٹتے رہتے ہیں، ثقلین مشتاق کو ثقی بھائی ہی بولوں گا۔
Comments are closed.