جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے ہیں، انتخابات کرانا ای سی پی کا کام ہے، وہ جانے اور اُن کا کام جانے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 90 روز میں الیکشن کروانے کے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے حکومت یا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئی تعلق نہیں، الیکشن ہوگا تو ہم تیار ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ انتخابات حکومت نے نہیں، الیکشن کمیشن نے کرانا ہیں، وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں نے ای سی پی کو بریف کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عملہ مردم شماری میں مصروف ہے، مارچ میں امتحانات ہیں، حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے ہیں، فیصلہ ای سی پی نے ہی کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹرز نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کے صحافی سے برتے گئے رویے پر ردعمل دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ جو مجبوریاں بتائی گئی ہیں، وہ حقیقت ہیں، ان مجبوریوں میں رہتے ہوئے جو ہوسکے گا حکومت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی سمجھوتے میں شامل نہیں تھی، ہم نے نہیں کہا کہ 28 نومبر کے بعد ہمیں حکومت ملی ہے۔

راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ مسلم لیگ ن کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اگر یہ 25 مئی کو دھمکی نہ دیتا تو ہم نے مستعفی ہو کر الیکشن کا فیصلہ کرلیا تھا، اگر ہم دھمکیوں کے بعد مستعفی ہوتے تو یہ تاثر جاتا ہے کہ ہم دباؤ میں آگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.