جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا عدالتی حکم خوش آئند ہے، پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 90 روز میں الیکشن کروانے کے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم پر چوہدری پرویز الہٰی نے ردعمل دیا اور کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے راسخ الہٰی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں پیش ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ سے انصاف کی امید تھی، عدلیہ نے آئین کی سر بلندی قائم رکھی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.