
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل ساتھی رہنماؤں کی بے رخی کا شکار ہوگئے۔
پارٹی رہنما میڈيا سے بات کرتے ہیں جبکہ شہباز گل ساتھ کھڑے ہوکر سنتے ہیں اور شہباز گل کی باری آتی ہے تو رہنما کٹ جاتے ہیں۔
فواد چوہدری اور اسد عمر حالیہ دنوں کی نمایاں مثال ہیں، اسد عمر کو تو شہباز گل نے روکنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ رکے نہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل چند دن پہلے یہ شکوہ بھی کر چکے ہیں کہ ان کی پیشی پر پارٹی کارکن عدالت نہیں پہنچتے۔
Comments are closed.