جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

کسی قسم کا سیکیورٹی لیپس برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا سیکیورٹی لیپس برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کے متعلق وفاق اور صوبوں میں رابطوں اور ہم آہنگی مزید بہتر کی جائے، صوبوں میں سی ٹی ڈیز کی استعداد کار میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ہتھیاروں اور سامان سے لیس کیا جائے، ایپکس کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں پر بھرپور عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، شہریوں کی حفاظت میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.