کراچی کے علاقے پاک کالونی سگنل پر رینجرز موبائل نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، آج صبح پیش آئے واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رینجرز موبائل سے ٹکر کے بعد موٹر سائیکل سوار گر گیا، تین رینجرز اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے بعد رینجرز اہلکار موٹر سائیکل سوار کو موبائل میں بٹھا کر لے گئے۔
رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم دوران چیکنگ رینجرز اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگ رہا تھا۔
رینجرز کی گاڑی نے پیچھا کرکے موٹر سائیکل سوار ملزم کو ٹکر مار کر گرایا، گرفتار ملزم منشیات فروش ہے۔
Comments are closed.