جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

کراچی میں پاپوش قبرستان سے ملے انسانی بازو کی شناخت

کراچی میں بنارس پل کے قریب سے ملنے والے انسانی بازو اور دھڑ کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس سے لاش کی شناخت شہباز نامی شخص کی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق مقتول 39 سالہ شہباز کوئٹہ کا رہنے والا تھا، نادرا ریکارڈ میں مقتول کے چار بہن بھائی اور والدین کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

دو روز قبل پاپوش قبرستان کے قریب سے سوٹ کیس سے انسانی دھڑ بھی ملا تھا، کچھ فاصلے پر بازو اور ہاتھ بھی ملا تھا۔

 ملنے والا دھڑ ممکنہ طور پر شہباز کا ہی ہے دونوں اعضاء کے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے ہیں جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.