جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 724 پوائنٹس گر گیا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں تاخیر پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس 724 پوائنٹس گر گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 741 پوائنٹس ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 890 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 28 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کا کاروبار 14 ارب 70 کروڑ روپے میں ہوا۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 559 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.