جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

پرویز الہٰی کے صاحبزادے راسخ الہٰی ایف آئی اے میں پیش ہوگئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے راسخ الہٰی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں پیش ہوگئے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راسخ الہٰی درج مقدمے میں شاملِ تفتیش ہونے کے لیے پیش ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے راسخ الہٰی کو سوالنامہ دیا ہے، ق لیگی رہنما نے سوالات کے جوابات کےلیے وقت مانگا لیا۔

راسخ الہٰی اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.