پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ایلفریڈ گرانس نے آج دوپہر کو کھانا کھانے کیلئے سفارتخانے کی ڈائننگ یا مہنگے ریسٹورنٹ کے بجائے ڈھابے کا رخ کرلیا۔
ٹوئٹر پر جرمن سفیر نے تصاویر شیئر کیں جس سے واضح ہے کہ یہ ایک ڈھابہ ہوٹل ہے۔
سفیر نے ٹوئٹ میں کہا کہ کھانے کیلئے انہوں نے دو دالوں کا انتخاب کیا، چنا اور ماش لیکن ماش کی دال نے دل جیت لیا۔
انہوں نے کہا کہ گرم تندوری روٹی نے مزہ دوبالا کر دیا، تصویر میں مولی اور گاجر کی سلاد بھی نظر آرہی ہے۔
جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ آج دالوں کے عالمی دن کے موقع پر دالوں کا غذائی قلت سے نمٹنے میں اہم کردار سراہنے کا بھی موقع ہے۔
Comments are closed.