جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

عمران خان کے اپنےقتل کی سازش سےمتعلق بیان کیخلاف درخواست دائر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اپنے قتل کی سازش سے متعلق بیان کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سجاد احمد ایڈووکیٹ نے عمران خان کے بیان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے مجھےقتل کرانے کیلئے جنوبی وزیرستان کے 2 افراد کو تیار کیا گیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان کے لوگ پہلے سے بہت مشکلات میں ہے،عمران خان کے بیان سے جنوبی وزیرستان کے لوگ مزید مشکل میں پڑسکتےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں، پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بیان سےجنوبی وزیرستان کےمکینوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان عمران خان نے  پی ٹی آئی عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہےاور دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.