جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

ہمیں وہ کھلاڑی چاہئیں جو جدید کرکٹ کھیل سکیں، انضمام الحق

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے کھلاڑی چاہئیں جو جدید کرکٹ کھیل سکیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ  پی ایس ایل سے کافی اچھے کھلاڑی ملے ہیں، ہمارے پلیٸرز کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے، ہمارا وقت مختلف تھا اس دور کی کرکٹ الگ ہے، ہمیں ایسے کھلاڑی چاہیے جو جدید کرکٹ کھیل سکیں۔

صدر پشاور زلمی نے مزید کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے، جو دنیا کی کسی بھی ٹیم سے آؤٹ نہیں ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہمارے وقت میں بھی لیگ ہونی چاہیے تھی۔

انضمام الحق نے یہ بھی کہا کہ کوشش کروں گا کہ یہ جتنے بھی نوجوان لڑکے مل رہے ہیں ان کے ساتھ کام کروں، میں خود بھی ان نوجوانوں کے ساتھ کام کرکے انجوائے کر رہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 6 چھکے کسی کو بھی لگ جاتے ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ جب کبھی آفر آئے گی سلیکشن کی تو دیکھیں گے فی الحال نئی سلیکشن کمیٹی کو شکریہ کہوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.