ایک بحرینی اخبار نے غلطی سے خبر شائع کردی کہ اسرائیلی آرمی چیف بحرین کے دورے پر ہیں۔
’اخبار الخلیج‘ نے اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ہرزی حلاوی کی تصویر شائع کی جس میں بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سلمان بن حماد الخلیفہ بھی موجود ہیں۔
اس تصویر میں خطے کے دیگر سینئر حکام اور رہنما بھی نظر آرہے ہیں۔
اسرائیلی حکومت یا فوج نے جنرل ہرزی کے دورے کا اعلان نہیں کیا تھا۔
واضح رہے کہ بحرین میں ایک علاقائی سلامتی کانفرنس جاری ہے جس میں خطے کے کئی ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔
Comments are closed.