معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد 78 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امجد اسلام امجد کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے عظیم ڈرامہ نویس اور شاعر امجد اسلام امجد انتقال کر گئے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہوں نے کیا خوب اپنے بارے میں کہا تھا۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ممتاز شاعر اور مصنف امجد اسلام امجد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا اور ان کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امجد اسلام امجد نے وارث، فشار اور سمندر جیسے یادگار ڈرامے دیے، ادب کے لیے ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امجد اسلام امجد کی وفات سے پاکستانی ادب ایک عظیم مصنف اور شاعر سے محروم ہو گیا۔
واضح رہے کہ معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔
اہل خانہ کے مطابق امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔
Comments are closed.