سینئر اور لیجنڈری شاعر، مصنف، میزبان انور مقصود نے کہا ہے کہ امجد اس لائق تھے کہ ان کے مرنے کے بعد ان کی تعریف کی جائے اور ایسے لوگوں کے جانے کا دکھ نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد آج لاہور میں انتقال کر گئے۔
امجد اسلام امجد اور انور مقصود کا ٹی وی پر 50 برسوں کا ساتھ تھا، دونوں میں گہری دوستی بھی تھی۔
انور مقصود نےنجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد نے ملک کے حالات پر ہمیشہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر بات کی۔
انور مقصود نے مزید کہا کہ جب ملک کے حالات ایسے ہوں تو سب سے پہلے پڑھے لکھے لوگ چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امجد اسلام امجد کا حس مزاح بہت اچھا تھا اور وہ بہت نفیس انسان تھے۔
Comments are closed.