بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کی واشک کے علاقے بسیمہ میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور 15 زخمیوں کو سول اسپتال بسیمہ میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے بتایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.