وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ان حالات میں کبھی ترکیہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف لاہور ہوائی اڈے پر ترکیہ کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے ترک اور شام کے عوام اس مشکل سے جلدنکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن یہ سانحہ ہوا ترک صدر سے بات کی اور تعاون کایقین دلایا، اسی رات پاک آرمی کی ٹیم ترکیہ روانہ کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترکی اور شام میں ہزاروں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے، ترکیہ اور شام میں لوگ ملبے سے اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2010 میں پاکستان میں بدترین سیلاب آیا تو ترک صدر پاکستان آئے، ترکیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ملین ڈالر امداد دی، 2005 کے زلزلے میں بھی ترکیہ نے پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ بھیجے جانے والی پاکستانی امداد کی ترسیل شروع ہوچکی ہے، آج سو ٹن سامان بذریعہ ٹرک ترکی روانہ کیے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نماز جمعہ میں پاکستانی عوام ترکیہ کے عوام کیلئے خصوصی دعا کریں، پاکستان کی جانب سے ترکیہ کی امداد کا سلسلہ ہر روز جاری رہے گا۔
انہوں نے عوام، تاجر اور فلاحی اداروں سے امداد دینے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ کو عطیات دینے سے متعلق ایک کمیٹی بنائی ہے ، چاروں وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ بھی عطیات جمع کریں۔
1486 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیج رہے ہیں، 100 ٹن سامان لے کر ٹرکوں کا قافلہ ایران کے راستے ترکیہ پہنچے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ ا ور پنجاب نے امدادی سامان کی روانگی میں کردار ادا کیا، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی عطیات جمع کیے جائیں گے۔
Comments are closed.