18 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے بڑے مقابلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، پری پیئرڈ کیٹگری مقابلے کے پہلے مرحلے کے لئے 45 مرد ڈرائیورز اور ایک خاتون ڈرائیور 245 کلومیٹرز طویل ٹریک پر روانہ ہو رہے ہیں۔
چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ ہے، اس سال ریلی کا انعقاد 6 فروری سے 12فروری تک کیا گیا ہے۔
یہ ایونٹ صحرائے چولستان میں ایک بہت بڑی معاشی ایکٹیویٹی بھی ہے۔
واضح رہے کہ چولستان جیپ ریلی وہ واحد ایونٹ ہے جس میں کھیل، سیاحت اور تفریح ایک ساتھ میسر آتی ہے۔
اس ریلی میں فراٹے بھرتی گاڑیاں چولستان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں گی۔
ہر سال محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقد کی جانے والی پاکستان کی سب سے بڑی جیپ ریلی میں ملک بھر سے گاڑیوں اور ریسنگ کے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتے ہیں۔
اس ریلی کے لیے کئی مہینوں پہلے سے ہی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں، جیب ریلی کا ٹریک جنوبی پنجاب کے تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے ہو کر گزرتا ہے۔
عام گاڑیوں میں ہائی وے پر چلنے والے ٹائروں کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چولستان ریلی میں خصوصی ٹائر استعمال ہوتے ہیں جو ہائی وے اور برف پر چلنے والے ٹائروں کا ملاپ ہے۔
Comments are closed.