جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

دورۂ پاکستان میں تعمیری بات چیت ہوئی: آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان میں تعمیری بات چیت ہوئی۔

وفد کے پاکستان کے دورے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی گئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے 31 جنوری تا 9 فروری پاکستان کا دورہ کیا۔

اعلامیے میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے نویں جائزے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم میکرو استحکام کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمد کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اعلامیے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یہ بھی کہا ہے کہ مقامی اور بیرونی ناہمواریاں دور کرنے کے لیے قابلِ ذکر بات چیت آگے بڑھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.