وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول کیں، معاہدہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ملا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس زیادہ چوائسز موجود نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ضمنی الیکشن میں تمام سیٹوں پر خود الیکشن لڑا، اس کا مطلب ہے عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ پارٹی پارلیمنٹ میں آئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس کے ریمارکس ہم سے زیادہ عمران خان پر لاگو ہوتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 13 اگست کو موجودہ قومی اسمبلی کی مدت پوری ہوگی، عدالت سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوئی تو ضرور کریں گے۔
Comments are closed.