ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ آفیسر عزیز اللّٰہ کے قافلے پر فائرنگ سے ڈرائیور لیویز نائب رسالدار جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 لیویز اہلکار زخمی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق زخمیوں میں نائب رسالدار لیویز طارق علی سمیت سپاہی طارق، میران اور وسیم شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر عزیز اللّٰہ حملے میں محفوظ رہے۔
جوائنٹ الیکشن کمشنر بلوچستان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو واقعے کی رپورٹ بھجوا دی ہے۔
ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پہلاغ کی 8 یونین کونسلز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن تھے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آر او چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن کے بعد واپس جا رہے تھے۔
Comments are closed.