جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

ن لیگی رہنما اور کارکنوں کو تھانے میں پروٹوکول دینے کی ویڈیو سامنے آگئی

ملتان میں الیکشن کمیشن آفس میں جھگڑے کے الزام میں گرفتار ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی اور کارکنوں کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔

مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لگا تو عدالت نے کمزور بنیاد پر مقدمہ خارج کردیا۔

ن لیگی رہنما اور کارکنوں کو تھانے میں پروٹوکول دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ملزمان کو حوالات کے بجائے ایس ایچ او کےکمرے میں بٹھایا گیا، ساری رات ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

گرفتار کارکنوں سے ملنے کیلئے آنے والے مٹھائی کے ٹوکرے بھی ساتھ لائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا دفتر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان میدان جنگ بن گیا تھا۔

کارکنوں میں مکے لاتیں چل گئی تھیں، جہاں دونوں پارٹی کے کارکنان نے ایک دوسرے پر گملے اور پتھر دے مارے تھے۔

دوسری جانب ملتان میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر اور ن لیگ کے رہنما طارق رشید کی کارکنوں کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی ہوئی تو عدالت نے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.