محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو پہلی سے تیسری کلاس کے بچوں کو امتحان کے بغیر آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔
محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے حکم پر نجی اسکولوں کےلیے ہدایت جاری کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ پہلی سے تیسری جماعت تک بچوں کو اگلی کلاس میں ترقی دے دی جائے۔
اسٹیرنگ کمیٹی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کے امتحانات عیدالفطر کے بعد لیےجائیں گے۔
تمام نجی اسکولوں میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
دوسری جانب کراچی کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں پرانا وقت بحال کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سردی کے باعث اسکول لگنے کا وقت 8 بجکر 20 منٹ کیا گیا تھا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں کمی کے باعث وقت بڑھانےکا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed.