اقوام متحدہ کے امدادی پروگرام کے سربراہ مارٹن گریفیتھس ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے رواں ہفتے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا نیو یارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امدادی پروگرام کے سربراہ مارٹن گریفیتھس ترکیہ میں غازی انتپ اور شام میں حلب اور دمشق جائیں گے۔
مارٹن گریفیتھس زلزلہ زدہ علاقوں میں فوری امداد اور ضروریات کا جائزہ لیں گے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں لوگوں کو مرنے سے بچانے کے لیے ہر ممکن مدد کرنے اور شام میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں مزید امداد بھیجنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے زلزلے سے مجموعی اموات 19 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
Comments are closed.