جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

سونے کی قیمت میں آج 3300 روپے کی بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

رواں ہفتے کے چار کاروباری دنوں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 9800 روپے کم ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 94 ہزار 700 روپے ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 4 فروری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے تھی۔

خیال رہے کہ 4 فروری کو سونے کی قیمت میں 4000 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ جس کے مطابق گزشتہ 5 کاروباری دنوں میں سونا 13800 روپے سستا ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2829 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 66 ہزار 924 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ سونے کی عالمی قیمت 4 روز میں 17 ڈالر بڑھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.