صدر مملکت عارف علوی نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں صدر عارف علوی کے آئینی اختیار پر بھی مشاورت کی گئی، الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخوا، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، 90 روز میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین شکنی ہوگی۔
پنجاب، کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کریں، صدر کا خط
دوسری جانب گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو خط لکھا تھا۔
صدر مملکت کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
خط میں کہا گیا کہ الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کریں،آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابی شیڈول جاری کرے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تاکہ قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جا سکے۔
Comments are closed.