جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

امریکا: غلط آرڈر دینے پر صارف نے ریسٹورنٹ ملازم کو گولی مار دی

امریکی ریاست میساچوسیٹس میں ایک ریسٹورنٹ کے 16 سالہ ملازم کو صارف نے غلط مشروب دینے پر گولی مار دی۔

یہ واقعہ منگل کو ریسٹورنٹ کے ڈرائیو تھرو میں پیش آیا، واقعے کے کچھ ہی دیر بعد پولیس پہنچ گئی تھی۔

گولی کا نشانہ بننے والے ملازم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

پولیس حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ڈرائیو تھرو کی کھڑکی کا ٹوٹا ہوا شیشہ دیکھا جاسکتا ہے اور گولی کا سوراخ بھی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق متعدد پولیس اہلکار واقعے کی اطلاع ملنے پر وہاں پہنچے اور ریسٹورنٹ کو کئی گھنٹوں کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

بوسٹن روڈ پر پولیس کی گاڑیوں نے ریسٹورنٹ کا داخلہ بند کر دیا تھا۔

ایک 17 سالہ ملازم کو بھی گولی چھو کر گزری لیکن اسے طبی امداد کی ضرورت نہیں پڑی۔

زخمی ہونے والے ملازم کے دوست نے بتایا کہ صارف نے اپنا مطلوبہ آرڈر نہ ملنے پر فائرنگ کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.