خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پرضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں کاغذات نامزدگی کل سے 14 فروری تک جمع کیے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جانچ پڑتال 18 فروری تک مکمل ہوگی، جبکہ اپیلیں 22 فروری تک دائر کی جاسکیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل ان اپیلوں کو 27 فروری تک نمٹائیں گے۔ 28 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لے سکیں گے۔ امیدواران کی حتمی فہرست 2 مارچ کو جاری کی جائےگی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
Comments are closed.