جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

مختلف شہروں میں پیٹرول کا بحران شدید ہوگیا

مختلف شہروں میں پیٹرول کا بحران شدید ہوگیا، کئی اسٹیشنز پیٹرول کی قلت کے باعث بند ہیں، جن اسٹیشنز پر ترسیل جاری ہے وہ مہنگے دام پیٹرول فروخت کر رہے ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، انتظامیہ پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

حافظ آباد میں متعدد اسٹیشنز پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے، کمالیہ، بنوں اور خوشاب میں بھی پیٹرول کی قلت اور مہنگے دام عوام کی پریشانی کا باعث ہے۔

سرگودھا، بہاولنگر، کمالیہ، نارووال، شکر گڑھ، گوجرا اور منڈی بہاؤالدین کے بعد لاہور بھی پیٹرول کی قلت کا شکار ہوگیا۔

وہاڑی میں پیٹرول کے بحران اور بلیک میں فروخت ہونے کے خلاف پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ڈی او انڈسٹریز نے مختلف آئل ٹریڈز اور آئل ٹینکرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس میں 8 غیر قانونی آئل ٹریڈرز کی دکانیں47 آئل ٹینکرز سیل کردیے، کوٹ ادو میں نجی کمپنیوں کے 3 آئل ڈپو سیل کر دیے گئے۔

گوجرانوالہ میں پیٹرول پمپس سے آج پیٹرول نہ ملنےکے باعث سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے عملے نے بھی گاڑیاں جی ٹی روڈ پر کھڑی کر دی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.