جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

پاکستان میں آئین کی بالا دستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالا دستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے، موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں، بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے صرف عدلیہ سے امید ہے۔

زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے حکومت دہشتگردی کے خلاف اے پی سی بلائے، اے پی سی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار اور مخلص لوگوں کو دیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان کی معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں، نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.