روس کے علاقے سائبیریا میں رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے دو سالہ بچے سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
سائبیریا کی وزارت صحت کے مطابق دھماکا سائبیریا کے شہر نووسبرسک کیے رہائشی علاقے میں ہوا۔
روس کی تفتیشی کمیٹی نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جنہوں نے کئی دن پہلے عمارت میں گیس مینٹیننس کا کام کیا تھا۔
دھماکے سے کئی منزلوں پر مشتمل رہائشی عمارت تباہ ہوگئی، وزیر صحت امدادی کاموں کا جائزہ لینے جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوگئے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق 7 زخمی اسپتال میں ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
قبل ازیں منگل کو ماسکو کے علاقے یفریموف میں گیس دھماکے سے 5 منزلہ رہائشی عمارت تباہ ہوئی تھی، اس واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Comments are closed.