پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے، وزیراعظم کو آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی ویڈیو لنک ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاملات کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق باہمی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کا مسودہ آج فائنل کرلیا گیا، آئی ایم ایف وفد اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہے۔
اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کو اچھی خبر دیں گے اور آج ہی آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں، کوئی اختلاف نہیں، آج فائنل راؤنڈ چل رہا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں اصلاحات اور ان پر اقدامات پر اتفاق رائے ہو گیا۔
گزشتہ روز وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت اور آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات میں ہونے والے فیصلوں کی وزیراعظم سے منظوری لے لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اب چیزوں کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
Comments are closed.