کوئٹہ میں آٹے کی قیمت کم ہوگئی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی۔
20 کلو آٹےکا تھیلا 2800 روپے سے کم ہو کر 2600 روپے کا ہوگیا۔
محکمہ خوراک کے مطابق فلار ملز کو جنوری کا کوٹا فراہم کیاجاچکا جبکہ فروری کا کوٹا پراسیس میں ہے۔
محکمہ خوراک کے مطابق حالیہ بحران کےدوران پاسکو سے 4 لاکھ بوری گندم وصول ہوئی۔
حکام کے مطابق پنجاب سے 2لاکھ بوری گندم بھی جلد مل جائےگی، کوئٹہ میں 12جگہ قائم سیل پوئنٹ پر20 کلو آٹےکی 1510 روپےمیں فراہمی جاری ہے۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 34 اضلاع میں بھی ہفتے میں 2 بار سرکاری نرخ پر آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.