جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

43 اراکینِ PTI پارلیمنٹ ہاؤس میں اکٹھے ہونے لگے

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی معطلی کے بعد تحریکِ انصاف کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس میں اکٹھے ہونے لگے۔

اس وقت تک پارلیمنٹ پہنچنے والے پی ٹی آئی اراکین میں شنیلا روتھ، ساجدہ بیگم، فوزیہ بہرام اور دیگر شامل ہیں۔

تحریکِ انصاف کے پہنچنے والے ممبران سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان عدالتی تحریری فیصلہ ملنے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے ایوان میں آنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 43 پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان 43 ارکان کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تحریکِ انصاف کے یہ ارکان گزشتہ روز اور آج صبح سویرے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے 43 پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔

لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان…

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ سمیت 43 ارکانِ اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.