جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

ترکی میں ملبے تلے دبے کمسن بہن بھائی کی ویڈیو WHO کے سربراہ تک پہنچ گئی

ترکیہ میں زلزلے کے باعث ملبے کا ڈھیر بننے والی عمارت کے نیچے دب جانے والے کمسن بہن بھائی کی ویڈیو عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم تک بھی پہنچ گئی۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بہادر لڑکی کے لیے نا ختم ہونے والی تعریف۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی یہی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بچی کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ ترکی میں زلزلے کے بعد ملبے میں پھنسی 9 سالہ بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو ملبے تلے دبے ہونے کے باوجود اپنے بھائی کی حفاظت کرنا نہ بھولی۔

ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد سے دلخراش مناظر سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترکی میں زلزلے کے بعد ان بہن بھائی کے بچ جانے پر دنیا حیرت کا اظہار کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے شدید زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ ترکیہ میں 12 ہزار 391 اور شام میں 2 ہزار 992 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.