جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

شیخ رشید کو کچھ دیر میں مری کی عدالت میں پیش کیا جائیگا

عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو کچھ دیر میں سول جج مری محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں درج مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعہ لگائی گئی ہے۔

شیخ رشید کے خلاف دھمکیوں اور مزاحمت کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 506، 186 اور 553 لگائی گئی ہیں۔

راہداری ریمانڈ پر شیخ رشید کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے مری منتقل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.