قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا اپنی شادی سے متعلق کیے گئے سوال پر کہنا ہے کہ یہ سوال ابو سے کریں وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا۔
ملک میں قومی کرکٹرز کی شادیوں کا موسم چل رہا ہے، حارث رؤف، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور اب شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
ایسے میں شائقین کرکٹ کو نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی شادی کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ سے بھی ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔
نسیم شاہ نے جواب میں کہا کہ میں صرف ابو کے کہنے پر ہی شادی کروں گا وہ جو لڑکی میرے لیے پسند کریں گے میں شادی کرلوں گا۔
صحافی نے نسیم شاہ سے کہا کہ لڑکیوں کو آپ پر کرش ہے جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ کرش کیا ہوتا ہے؟
کرکٹ پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ابھی قدم ہی رکھا تھا کہ انجری کا شکار ہوگیا، فاسٹ بولر کیلئے انجری سے کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن والدہ نے مجھے بہت ہمت دلائی، انجری سے نجات ملی اور کم بیک کا موقع ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو موقع ایسے تھے جس سے مجھے شہرت ملی، ٹیسٹ کرکٹ میں جب ہیٹ ٹریک کی اور افغانستان کے خلاف جب چھکے مارے۔
Comments are closed.