جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز

ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے شدید زلزلے سے اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ ترکیے میں 12 ہزار 391 اور شام میں 2 ہزار 992 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شدید سرد موسم کے باعث امدادی کارکنوں کو زمین بوس عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں شدید دشواری کا بھی سامنا ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے بالترتیب 1 ایک کروڑ اور 50 لاکھ افغانی کے امدادی پیکیج کا ترکیہ اور شام کیلئے اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور عزم ظاہر کیا کہ کسی بھی شخص کو بے گھر نہیں رہنے دیں گے، متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی امداد کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.