صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن گورنر خیبرپختونخوا کو حکومتی معاملات میں مداخلت سے روکے۔
پرویز خٹک نے چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال کیا، انہوں نے کہا کہ گورنر آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔
خط کے متن کے مطابق گورنر کا کام الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینا ہے، موجودہ گورنر کے ہوتے ہوئے صوبے میں آزادانہ الیکشن ممکن نہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ گورنر نگراں حکومت پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کے اقدامات کی وجہ سے صوبے میں اسمبلی انتخابات متنازع ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed.