سندھ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پریکٹیشنرز پروٹیکشن کمیشن کا پہلا اجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی صدارت میں ہوا۔
کمیشن نے طے کیا کہ صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز کی آگاہی کے لیے اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے جائیں گے۔
ان اشتہارات میں کمیشن کا ای میل ایڈریس اور ہیلپ لائن نمبر دیا جائے گا تاکہ صحافی یا میڈیا ورکرز جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت درخواست بھیج سکیں۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کمیشن کے پہلے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.