قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اچھی تیاری ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والی عالیہ ریاض نے بتایا کہ اس میچ کیلئے بیٹنگ میں پلان یہی تھا کہ شروع میں اسٹرائیک تبدیل کروں اور جہاں موقع ملے وہاں ہٹ کروں۔
انہوں نے بتایا کہ میری اور عائشہ نسیم کی بیٹنگ کے دوران بات ہوئی تھی کہ ہم نے سنگلز نہیں چھوڑنے۔ پلان یہی تھا کہ جہاں بھی بال ہمارے ایریا میں ہوگا وہ ہم ہٹ کریں گے۔
بولنگ سے متعلق عالیہ ریاض نے کہا کہ بولنگ میں نے فلیڈنگ کے مطابق کی جس کی وجہ سے وکٹیں لینے میں مدد ملی۔
قومی ٹیم کی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے سیریز کھیلنے کے بعد تجربہ ملا، جس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہے۔
Comments are closed.