بدھ 16؍رجب المرجب 1444ھ8؍فروری 2023ء

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں اتفاق رائے ہوگیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں اصلاحات اور ان پر اقدامات پر اتفاق رائے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی پالیسیوں پر بات ہوئی، باہمی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کا مسودہ آج فائنل کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا  کا کہنا تھا کہ حکومت اور آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات میں ہونے والے فیصلوں کی وزیراعظم سے منظوری لے لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اب چیزوں کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.