قومی اسمبلی کی 33 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے بیٹے حماس حنیف نے بھی 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
حماس حنیف عباسی نے این اے 60 اور این اے 62 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
حماس حنیف عباسی لیگی کارکنان کےساتھ اے ڈی سی جی دفتر پہنچے اور اے ڈی سی جی نوشین اسرار کو این اے 62 کا آر او مقرر کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس حنیف عباسی نے کہا کہ میرا مقابلہ عمران خان سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی تربیت مکمل ہے، دونوں حلقوں سے جیتوں گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیٹے تیمور علی خان نے این اے 59 راولپنڈی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
Comments are closed.