جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجراء کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کر دیا۔

ترقی یافتہ سندھ، عہد سے تعمیر نو تک کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کیا۔

حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکانات کی تعمیرات کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ناصرف دیہی بلکہ متعدد شہری علاقے بھی زیرِ آب آ گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.