بدھ 16؍رجب المرجب 1444ھ8؍فروری 2023ء

ترکیہ میں زلزلے سے دو ہزار سال پرانا رومن دور کا قلعہ بھی تباہ ہوگیا

ترکیہ میں زلزلے سے 2200 سال پرانا رومن دور کا قلعہ بھی تباہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے کئی قدیم مقامات کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق شہر کے وسط میں واقع پہاڑ کی چوٹی پر گازیانٹیپ کیسل (Gaziantep Castle) کو زلزلے کے باعث شدید نقصان پہنچا۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس قدیم قلعے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کی کچھ دیواریں ٹوٹ کر نیچے سڑک پر بھی آگریں۔

رپورٹس کے مطابق یہ قلعہ دوسری اور تیسری صدی کے دوران بنایا گیا تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید کام اور تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آزادی کی جنگ کے دوران بھی اس قلعے کو استعمال کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ قلعہ اور میوزیم غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.