بدھ 16؍رجب المرجب 1444ھ8؍فروری 2023ء

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کر دیا۔

عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کورٹ حاضری کی اجازت نا دینے کا بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے اور عدالت کا 31 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے میں سابق وزیرٍِ اعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔

عمران خان فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ میں عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت نے 15 فروری کو انہیں ذاتی حاضری کا حکم دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ نے 31 جنوری کو عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست خارج کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.