پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہر بات کے لیے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کےمستعفی 43ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔
Comments are closed.