پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کےلیے 6 کروڑ 80 لاکھ لیٹر پیٹرول امپورٹ کرنے کی ایل سی کھول دی گئی۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پی ایس او کےلیے 6 کروڑ 80 لاکھ لیٹر پیٹرول منگوانے کے فیصلے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بحری جہاز پیٹرول لے کر 13 سے 15 فروری تک کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔
اس سے قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول پمپس بند کردیے، جس پر وفاقی وزیر مملکت نے ردعمل دیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ لوگ پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، 15 فروری سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔
Comments are closed.