منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

پی ایس ایل 8: افتتاحی تقریب کو جدید ٹیکنالوجی سے منفرد بنانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کو جدید ٹیکنالوجی سے منفرد اور یادگار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

پلاٹیننم کیٹیگری کے پہلے اور دوسرے راؤنڈز کے پک مکمل کر لیے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں پہلی مرتبہ استعمال ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.