منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے قرارداد پیش کریں گے۔

مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت میں قرارداد منظور ہوگی۔ 

ایجنڈے کے مطابق والدین کے تحفظ کا بل 2022 قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد موجودہ حکومت اور پی ٹی آئی کے زیر اثر…

اسی طرح اسلام آباد میں مقامی حکومت ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ ترمیم کا مقصد اسلام آباد میں یونین کونسل کی نشستوں میں اضافہ کرنا اور میئر و ڈپٹی میئر کا براہ راست انتخاب کروانا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق مرتضیٰ جاوید عباسی ملکی معاشی صورتحال پر بحث کی قرار داد پیش کریں گے۔

مرتضیٰ جاوید عباسی جموں و کشمیر، قومی اداروں کی تکریم پر بحث کی قرارداد بھی پیش کریں گے۔

اسی طرح پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور خارجہ پالیسی پر بحث کی قرار داد بھی پیش کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.